تیسری ڈیجیٹل چین تعمیراتی سمت اختتام پذیر
2020-10-14 16:49:55
تیسری ڈیجیٹل چین تعمیراتی سمٹ 14 تاریخ کو چین کے جنوبی صوبہ فو جین کے شہر فوزو میں اختتام پذیر ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سمٹ میں مجموعی طور پر 426 ڈیجیٹل معاشی معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن میں کل 331.6 بلین یوآن کی سرمایہ کاری ہوگی۔
سربراہی کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی نے بتایا کہ اس سمٹ میں دستخط شدہ منصوبوں میں مصنوعی ذہانت ، فائیو جی ، صنعتی انٹرنیٹ اور بلاک چین جیسے جدید شعبے شامل ہیں ، جس سے ڈیجیٹل صنعتوں اور صنعتی ڈیجیٹلائزیشن کو مضبوطی سے فروغ ملے گا۔