ماہی گیری سے وابستہ چھوٹا سا گاؤں شین جن کیسے بین الاقوامی شہر بن گیا ہے؟شی جن پھنگ کی جانب سے "شینزین کوڈ" کا انکشاف

2020-10-14 16:52:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شین جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک یادگاری تقریب چودہ تاریخ کو شین جین میں منعقد ہوئی ۔چینی صدر شی جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی اوراس موقع پر اہم خطاب کیا۔

ماہی گیری کے ایک چھوٹے گاؤں سے شین جن کیسے بین الاقوامی شہر بن گیا ہے؟شی جن پھنگ نےاپنے خطاب میں "شین جن کوڈ" کا انکشاف کیا۔انہوں نے "شین جن ماڈل" کے دس تجربات کا خلاصہ پیش کیا ، یعنی ، خصوصی معاشی زونوں کی تعمیر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مکمل قیادت،چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی پاسداری اور اس میں بہتری؛ ترقی کے مطلق اصول پر کاربند رہنا ، تجربے کرنے کی ہمت پر کاربند رہنا ، مکمل کھلے پن پر عمل درآمد،پہلی محرک قوت کی حیثیت سے جدت پر اصرار کرنا، عوام کی مرکزی اور ترجیحی حیثیت کو برقرار رکھنا ، اور اصلاحات اور ترقی کے نتائج اور ثمرات کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے 40 سالہ تجربات کو دنیا کے تمام ممالک کی مشترکہ شرکت سے الگ نہیں کیا جاسکتا ، اور اس نے تمام ممالک کے لئے وسیع ترقی کی گنجائش اور مشترکہ ترقیاتی فوائد بھی پیدا کیے ہیں۔ چین نے دنیا کے تمام ممالک کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ چین کے خصوصی اقتصادی زونز کی اصلاح اور تعمیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں ۔


شیئر

Related stories