چین کے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے پر چینی وزارت خارجہ کا بیان

2020-10-14 19:56:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے چودہ تاریخ کو کہا کہ چین پانچویں مرتبہ یو این انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری چین میں انسانی حقوق کی ترقی اور عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں چین کی شرکت کی بڑی قدر کرتی ہے۔

یو این کی پچہترویں جنرل اسمبلی میں چین کو ایک مرتبہ پھر دو ہزار اکیس سے دو ہزار تیئس تک یو این انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیاہے۔

چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چینی خصوصیات پر مبنی انسانی حقوق کی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرچکا ہے ۔چینی عوام کی خوشی کےاحساس میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

چاؤ لی جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نظام کے کام میں حصہ لے گا اور انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے اور دوہرے معیار کی مخالفت کرتا رہے گا ۔چین عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کی صحت مندانہ ترقی کے لیے مزید خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

شیئر

Related stories