امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے گھر پر توجہ دے ،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان
2020-10-15 10:21:48
حال ہی میں امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکہ میں خواتین کی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس دی ہیں اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے چودہ تاریخ کو کہا کہ انسانی حقوق کے شعبے میں امریکہ کو دوسرے ممالک پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنے ملک پر توجہ دینی چاہیے ۔
لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کووڈ-۱۹ وبا کے بعد امریکہ میں خواتین کی کچھ جیلوں میں قیدی جبری طور پر روزانہ بارہ گھنٹوں تک ماسکس بناتی ہیں جب کہ انہیں اپنے استعما ل کیلئے ایک بھی ماسک نہیں دیا جاتا۔ایک قیدی کووڈ-۱۹ سے متاثر ہوئی اور انہوں نے کہا کہ جیل "غلام فیکٹری"جیسا ہے۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے اچھی طرح اپنا "ہوم ورک" کرے اور دوسرے ممالک پر بےجا الزامات کا سلسلہ ترک کرے۔