چین اور استوائی گنی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تہنیتی بیغامات کا تبادلہ
چینی صدر شی جن پھنگ اور استوائی گنی کے صدر اوبیانگ نے پندرہ اکتوبر کو دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی بیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے تہنیتی بیغام میں نشاندہی کی کہ چین اور استوائی گنی کے درمیان روایتی دوستی بہت مضبوط ہے، سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پچاس برسوں میں دونوں فریقوں نے اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور باہمی تعاون کے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد، چین نے استوائی گنی سمیت دیگر افریقی ممالک کی انسداد وبا اور عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے ان کی مدد کی ہے ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ میں استوائی گنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور استوائی گنی کے صدر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر باہمی سیاسی اعتماد میں اضافہ ، "بیلٹ اینڈ روڈ " کی تعمیر کا فروغ اور چین-افریقہ تعاون فورم کےڈھانچے کے تحت باہمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہوں تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔
استوائی گنی کے صدر اوبیانگ نے تہنیتی بیغام میں کہاکہ اس وقت پوری دنیا کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں، اس صورتحال میں ،استوائی گنی چین کے ساتھ مشترکہ موقف کی بنیاد پر کثیرالجہتی ، بات چیت اور مشاورت ، اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کا دفاع کرتا رہے گا تاکہ مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔