چین میں طبی انشورنس کے تین سالہ عمل سے غریب لوگوں کے مالی بوجھ میں تقریبا 300 ارب یوآن کی کمی
دو ہزار بیس غربت کے خاتمے کے قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی سلسلہ وار سرگرمیوں میں چودہ تاریخ کو طبی انشورنس کا سب فورم منعقد ہواجس سے ملنے والی خبر کے مطابق، دو ہزار اٹھارہ سے جاری غربت کے خاتمے کے لیے طبی انشورنس کے تین سالہ عمل کے دوران کل 460 ملین افراد کو فائدہ ملا ہے ۔ جس سے غریب لوگوں کے مالی بوجھ کو تقریبا 300 ارب یوآن کم کیا گیا ہے۔
سترہ اکتوبر کو غربت کے خاتمے کے قومی دن کی آمد پر چین نے مجموعی طور پر غریبوں کے لئے "میڈیکل انشورنس کی مکمل کوریج" کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ نیشنل میڈیکل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق ، 2019 کے اختتام تک ، چین میں غریب آبادی میں میڈیکل انشورنس سے مستفید ہونے والوں کی شرح 99.9 فیصد سے زیادہ بنی ہے۔
اس فورم میں شریک نیشنل میڈیکل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نےکہا کہ یہ اعداد و شمار چین کے آفاقی میڈیکل انشورنس سسٹم کے فوائد کو ظاہر کرتے ہیں۔