چین کی جانب سے نام نہاد "تبت امور کے لئے خصوصی کوآرڈینیٹر" کی تقرری کے امریکی فیصلے کی مذمت
2020-10-15 20:03:08
امریکہ کی جانب سے نام نہاد "تبت امور کے لئے خصوصی کوآرڈینیٹر" کی تقرری کے جواب میں ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 15 تاریخ کو کہا کہ یہ مکمل طور پر امریکی سیاسی جوڑ توڑ کاحصہ ہے اور اس کا مقصد چین کے اندرونی امور میں مداخلت کرنا اور تبت کی ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اسے کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔ چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ تبت میں تمام نسلی گروہوں کے لوگ چینی قوم کے ایک بڑے خاندان کے رکن ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ تبت کا مستقبل بہت روشن ہوگا۔ امریکہ کو چین کے داخلی امور میں مداخلت اور تبت کی ترقی اور استحکام کو کمزور کرنے کے لئے تبت سے وابستہ امور کا استعمال بند کرنا چاہئے۔ چین اپنے مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔