ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی ہانگ کانگ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کی رپورٹ کی سخت مخالفت

2020-10-16 15:21:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ تاریخ کو امریکی وزیر خارجہ نے نام نہاد ہانگ کانگ خود مختاری ایکٹ کےتحت ایک رپورٹ جاری کی ۔ اس حوالے سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے پندرہ تاریخ کو کہا کہ رپورٹ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے حوالے سے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزام لگایا گیا ہے ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اس کی سخت مذمت کرتی ہے ۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران امریکہ کھلم کھلا ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کررہا ہے ۔ مثلاٰ امریکہ نے انسانی حقوق، جمہوریت اور خود مختاری کی آڑ میں متعلقہ قوانین اور ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کےاہلکاروں پر پابندی لگائی ہے ۔ یہ امریکی بالادست رویے کی ایک اور مثال ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے امریکہ کی مداخلت کے حوالے سے بارہا اپنے موقف کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان نے کہا ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون کے نفاذ سے ہانگ کانگ میں سماجی نظم مستحکم ہوا ہے اور قومی سلامتی کا تحفظ کیا گیا ہے ۔ ہانگ کانگ کے شہریوں کوقانون کے دائرے کے اندر حقوق اور آزادی حاصل ہے۔ یہ وہ حقائق ہیں جو امریکی انتظامیہ نظر انداز نہیں کر سکتی ۔ اس کے باوجود امریکہ کی جاری کردہ رپورٹ میں ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اس کی سخت مخالفت کرتی ہے ۔



شیئر

Related stories