چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے نمائشی رقبے میں اضافہ

2020-10-16 15:23:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فینگ نے پندرہ تاریخ کو کہا کہ چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی تیاری کا کام منصوبے کے مطابق جاری ہے ۔ روں سال نمائش کا رقبہ پیچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے جب کہ پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی نمائش میں دنیا کی ٹاپ ۵۰۰ کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

گاو فینگ نے کہا کہ ایکسپو میں اس مرتبہ خوراک اور زرعی مصنوعات ، آٹو، تیکنیکی تنصیبات ، طبی سازوسامان ، صارفین کی اشیا اور خدمات کی تجارت کے حوالے سے چھ نمائشی علاقے ترتیب دیے گئے ہیں ۔اس وقت نمائش میں پیش کی جانے والی بہت سی مصنوعات چین میں داخلے کے مرحلے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وبا سے پاک صورت حال کو برقرار رکھنا موجودہ ایکسپو سے متعلق سب سے اہم کام ہے ۔ چین سلامتی کے ساتھ موئثر بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے انعقاد کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔


شیئر

Related stories