چینی تجربے نے عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بہترین مثال قائم کی ہے ۔ فنانشل ٹائمز

2020-10-16 15:27:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برطانیہ کے اخبار فنانشل ٹائمز نے حال ہی میں عالمی معیشت کی بحالی کی غیرمتوازن صورت حال کے عنوان سے تبصرہ شائع کیا ہے ۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ وبا کے کنٹرول کے حوالے سے چین کےتجربے نے عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بہترین مثال قائم کی ہے ۔ وبا پھوٹنے کے بعد عالمی معیشت گراوٹ کا شکارہے ۔ لیکن چین سمیت کئی مشرقی ایشیائی ممالک نے کامیابی سے وبا کو کنٹرول کیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے مثبت مالی اور کرنسی پالیسیاں اختیار کی گئی ہیں ، اس سے عالمی معیشت کی پیشگوئی مزید مثبت ہوگئی ہے ۔

تبصرے میں لکھا گیا ہے کہ دنیا کی مرکزی معاشی طاقتوں میں چین نے وبا پر قابو پا لیا ہےاور چینی معیشت بحال ہوئی ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی تیرہ تاریخ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندازے کے مطابق رواں سال عالمی معیشت میں چار اعشاریہ چار فی صد کی کمی ہو گی جبکہ چین دنیا کی واحد مرکزی معیشت رہے گی جس کی نمو مثبت رہے گی اور رواں سال چینی معیشت میں ایک اعشاریہ نو فی صد اضافے کا امکان ہے ۔ جبکہ امریکہ اور یورپی یونین کی معیشتوں کا وبا کی وجہ سے مزید گرنے کا امکان ہے ۔


شیئر

Related stories