چین کی مثبت شرح نمو عالمی معیشت کے لئے قوت محرکہ ہے، کرسٹالینا جارجیوا

2020-10-16 15:54:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹا لینا جارجیوا نے 15 تاریخ کو کہا کہ چین کی جانب سے نوول کورونا وائرس کی وبا کے خلاف سخت اقدمات اختیار کئے جانے کی وجہ سے چین میں معاشی نمو کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور چین رواں سال مثبت شرح نمو پانے والی واحد بڑی معیشت ہوگی اور یہ عالمی معیشت کے لئے ایک قوت محرکہ ہے۔

اسی روز ، جارجیوا نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم خزاں کے سالانہ اجلاس 2020 میں ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف کی تازہ ترین "ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ" نے چین کی معاشی نمو کی پیش گوئی دو اہم عوامل کی بنیاد پر کی ہے۔ پہلا ، چین نے اس وبا کو قابو کرنے کے لئے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے اور دوسرا ، چین نے معاشی بحالی میں مدد کے لئے مضبوط مالی اور مالیاتی پالیسیاں نافذ کیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ چین نوول کورونا وائرس کی ویکسین کی عالمی تحقیق اور ترقی میں بھی حصہ لے رہا ہے ، جو اس وبا سے لڑنے میں عالمی اعتماد کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے حال ہی میں "ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ" جاری کی ، جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال عالمی معیشت میں4.4 فیصد کی کمی واقع ہو گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ چین رواں سال مثبت نمو حاصل کرنے والی دنیا کی واحد بڑی معیشت ہوگی۔چین کی معاشی نمو کی شرح 1.9 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے ، اس میں جون کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اگلے سال چین کی معاشی نمو کی شرح 8.2 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

شیئر

Related stories