چین کےدو اہم جنوب مغربی شہروں کی ترقی کے انضمام کو بہتر بنایا جائے گا

2020-10-16 18:17:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے سولہ تاریخ کو چین کے دو شمال مغربی شہروں چھنگ ڈواور چھونگ چھنگ کے اقتصادی دائرے کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی نظر ثانی کی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں زور دیا گیا ہے کہ چھنگ ڈو اور چھونگ چھنگ کے علاقے کو ملک میں اہم اقتصادی مرکز،سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت کاری کا مرکز،اصلاحات و کھلے پن کی نئی بلندی کا حامل اور اعلیٰ معیار کا رہائشی علاقہ بنایا جائے گا اور ملک میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اہم قوت متحرکہ فراہم کی جائے۔

اجلاس میں زور دیا گیا ہے کہ دونوں شہروں میں ترقیاتی تصور کا انضمام کیا جائےاور باہمی تعاون کے نظام کو مکمل کیا جائے۔کاروباری ماحول کی بہترین مثال قائم کی جائے گی اور ماحول دوست ترقی کی راہ پر ثابت قدم رہا جائے گا۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے تحت مغربی علاقے میں نئی زمینی و سمندری راہداری کی تعمیر بخوبی کی جائے گی۔

شیئر

Related stories