چین تمام ممالک کے ساتھ کھلے پن اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کو توسیع دیتا رہے گا، چینی وزارت خارجہ

2020-10-16 19:36:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے سولہ تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین مشترکہ مفادات پر مبنی کھلے پن کی پالیسی کو برقرار رکھے گا اور تمام ممالک کے ساتھ کھلے پن پر مبنی مشترکہ مفادات کو توسیع دیتا رہے گا اور تعاون کے دوران ترقی کے مواقع کا اشتراک کرے گا۔

پندرہ تاریخ کو گوانگ جو شہر میں ایک سو اٹھائیسویں کینٹن میلے کا آن لائن افتتاح ہوا۔ چاؤ لی جیان نے متعلقہ تفصیلات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک دو سو سے زائد ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے چھبیس ہزار کاروباری اداروں نے کینٹن میلے میں شرکت کی ہے۔ اس آن لائن میلے میں چوبیس لاکھ سے زیادہ مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔


شیئر

Related stories