چین کے کاروباری ماحول کے حوالے سے پہلی قومی رپورٹ کا اجرا

2020-10-17 17:10:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ اکتوبر کو ۲۰۲۰ میں چینی کاروباری ماحول سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ۔یہ چین کے کاروباری ماحول کے حوالے سے پہلی قومی رپورٹ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۹ میں چینی مارکیٹ میں داخل ہونے سے متعلقہ رکاوٹیں مسلسل کم کی گئی ہیں ،منصفانہ نگرانی کی کارروائیوں کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔عوامی سہولیات کی خدمات کے معیار کو مسلسل بلند کیا گیا ہے اورجائزحقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔ چین کے کمیشن برائے قومی ترقی و اصلاح کےڈپٹی ڈائریکٹر لین نیان شو نے کہا کہ اس رپورٹ میں پہلی مرتبہ چینی کاروباری ماحول کی تشخیص کے بنیادی اصول ،مرکزی ہدف اور ترقی کی پیش رفت کا تعارف کروایا گیا ہے اور عالمی کاروباری ماحول کی بہتری میں چینی دانش اور منصوبہ بندی بیان کی گئی ہے۔


شیئر

Related stories