انسداد غربت کے میدان میں چین کی نمایاں کامیابیاں
سترہ اکتوبر چین میں غربت کے خاتمے کا ساتواں قومی دن ہے ۔ دو ہزار بیس چین کے لیے غربت کے خاتمے کا کلیدی سال ہے ۔ رواں سال کے طے شدہ ھدف کی تکمیل کے بعد چین پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے غربت میں کمی کا ہدف طے کردہ مدت سے 10 سال قبل ہی حاصل کرلے گا۔
رواں سال چین کی حکومتی رپورٹ کے مطابق چین نےگزشتہ سال غربت کے خاتمے کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ دیہات میں غربا کی تعداد میں ایک کروڑ دس لاکھ نوے ہزار کی کمی ہوئی جبکہ غربت کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد تک رہی ۔ چین کے قومی بیورو برائے اعداد و شمارکے مطابق دو ہزار انیس کے آخر تک چین کے دیہات میں غربا کی تعداد کم ہو کر پچیس لاکھ دس ہزار رہ گئی ہے ۔چین میں غربت کے خاتمے کی مہم کے بعد سے نو کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد کو غربت سے نجات مل چکی ہے۔ علاوہ ازیں اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ عالمی غربت میں کمی کے لیے چین کی شراکت 70 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔