مختلف ممالک کے سفیروں کا چین کے پہاڑی گاوں کا دورہ
غربت کے خاتمے اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری " کے عنوان پر سیمنار میں شریک غیر ملکی سفیروں اور مندوبین نے تیرہ اکتوبر کو چین کے ایک پہاڑی گاوں کا دورہ کیا اور وہاں پرغربت کے خاتمے کی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
اس پہاڑی گاوں تک جانے کے لیے جدید ،تیز رفتار ریل گاڑی کے ذریعے سفر کیا گیا ۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ ہم جس جگہ جا رہے ہیں وہ علاقہ چین کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک تھا ۔ لیکن اس وقت ہم تیز رفتارریل گاڑی کے ذریعے وہاں جا رہے ہیں ۔ راستے کی دونوں اطراف کھڑی بلندوبالا عمارات اور اس سفر کے دوران مسکراتے چہروں والےمقامی لوگوں سے ہونے والی ملاقات نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا ہے ۔ پاکستانی سفیر نے یہاں کے تجربات سے مزید سیکھنے کے لیےدوبارہ صوبہ فو جیان آنے کی خواہش ظاہر کی اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ غربت کے خاتمے کے اس ماڈل کو پاکستان میں بھی لایا جائے گا۔