سنکیانگ کے صنعتی و کاروباری ادارے، مقامی لوگوں کے لیے خوشحال زندگی کے مواقع مہیا کرتے ہیں

2020-10-17 18:00:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ اکتوبر کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ تجارت کے نائب سربراہ اسیہیئر توئرشن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سنکیانگ کے مختلف علاقوں میں قائم صنعتی و کاروباری اداروں نے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کو غربت کے خاتمے اور خوشحالی کے حصول کے لیے روز گار کے مواقع فراہم کیے ہیں ۔ نام نہاد "جبری مشقت" کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ امریکہ نے اس کے بہانے سنکیانگ کے متعدد صنعتی و کاروباری اداروں کے خلاف تعزیری اقدامات اختیار کیے ۔ یہ کھلم کھلی غنڈہ گردی ہے ۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ حقائق کے مطابق عمل کرتے ہوئےتعصب ترک کرے،غلط فیصلے واپس لے اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو بحال کرے ۔


شیئر

Related stories