گزشتہ دو سالوں میں ایک ہزار سے زائد غیر ملکی افراد کا سنکیانگ کے تعلیمی و تربیتی مراکز کا دورہ

2020-10-17 18:03:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ تاریخ کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے دفتر اطلاعات کے ترجمان ذوالیاٹ سیمائی نے کہا کہ ۲۰۱۸ کے اختتام سے اقوام متحدہ کے افسران، چین میں متعین مختلف ممالک کے سفرائے کرام، جنیوا میں متعلقہ ممالک کے نمائندگان ، صحافیوں اور مذہبی گروپوں سمیت نوے سے زائد ممالک کے ایک ہزار سے زائد افراد نے سنکیانگ کے تعلیمی و تربیتی مراکز کا دورہ کیا اور ان مراکز کی حقیقت نیز سنکیانگ میں تعلیم و تربیت کی اہمیت و افادیت کے بارے میں جانا اور سمجھا ہے ۔ انہوں نےانسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں سنکیانگ کے کردار کی تعریف کی ہے ۔

غیر ملکی افراد کے دورہ سنکیانگ کے حوالے سے پالیسی کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ سنکیانگ کا دروازہ کھلا ہے ،ہم غیر ملکی افراد کے دورہ سنکیانگ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


شیئر

Related stories