سنکیانگ میں انسداد وبا کے اقدامات ،انسان اور زندگی کو اہمیت دینے کے عکاس

2020-10-17 18:06:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی مقامی حکومت کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام سولہ اکتوبر کومنعقدہ نیوز کانفرنس میں دفتر اطلاعات کے ترجمان ذولیات سیمائی نے کہا کہ سنکیانگ میں انسداد وبا کے اقدامات ،انسان اور زندگی کو اہمیت دینے کے تصور کے عکاس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے دوران مریضوں کے بہتریں علاج کے ساتھ ساتھ وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے بھر پور کوششیں کی گئیں ۔ اس کے علاوہ لوگوں کے لیے روز مرہ اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ تمام حلقوں کی مشترکہ کوششوں سے سنکیانگ میں وبا کو روکا گیا اور تمام آٹھ سو چھبیس مصدقہ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مشرقی ترکستان "فورسز کی جانب سے سنکیانگ میں وبا کی روک تھام کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے کا مقصد چین کے خلاف منافرت کے جذبات پیدا کرنا ، سنکیانگ کو بد نام کرنا اور بین الاقوامی رائےعامہ کے لیے غلط معلومات فراہم کرنا ہے ۔


شیئر

Related stories