امریکی سیاست دانوں کی امریکہ اور چین کے درمیان "ڈی کو پلنگ " کار آمد نہیں ہے،سربراہ " دی جاپان فاونڈیشن"

2020-10-18 16:35:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"دی جاپانی فاؤنڈیشن" کے سربراہ تاکیجو اوگاتا نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاست دان کی امریکہ اور چین کے درمیان "ڈی کو پلنگ " کار آمد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ایک عرصے میں امریکہ "ڈی کو پلنگ"جیسی چھوٹی موٹی حرکات کر سکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اور امریکہ اقتصادی طور پر ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں ۔ تعاون دونوں کے لیے مفید ثابت ہوگا ۔دوسری صورت میں دونوں کو نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تنازعات کے باوجود، ایک خوشحال دنیا کے قیام کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جانا چاہیئے ۔ڈی کوپلنگ وغیرہ کاکوئی فائدہ نہیں ہے ۔

کوویڈ -۱۹ کے پھیلاو کے بعد امریکی حکومت نے بارہا اس وبا کو بنیاد بنا کر چین پر الزام تراشی کی اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ امریکی حکومت نے وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے بہتر انداز میں کام نہیں کیا ۔ تمام معاملات کی ذمہ داری چین پر ڈال کر امریکہ اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہونے اور انتخابات کے لیے لوگوں کی توجہ کو دوسری جانب مبذول کروانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

انہوں نے چین جاپان تعلقات کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھیں گے ۔


شیئر

Related stories