چین کی پہلی تین سہ ماہیوں کے جی ڈی پی میں 0.7 فیصد کا اضافہ، قومی محکمہ برائے اعداد وشمار

2020-10-19 11:30:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے 19 تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ موجود سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران چین کاجی ڈی پی 72278.6 بلین یوان رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران قومی محکمہ برائے اعداد وشمار کے ترجمان اور قومی معیشت کے اعداد وشمار کے محکمے کی ڈائریکٹر لیو آئی حوا نے سال دوہزار بیس کی ابتدائی تین سہ ماہیوں کے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت جی ڈی پی میں 6.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی جبکہ دوسری اور تیسری سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی میں بالترتیب 3.2 فیصد اور 4.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہانہ بنیاد پر تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 2.7 فیصد اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح پہلی تین سہ ماہیوں میں درآمدات و برآمدات کا کل حجم 23115.1 بلین یوان رہا جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سال پہلی مرتبہ یہ شرح نمو مثبت زون میں داخل ہوئی ہے۔برآمدات کا حجم 12710.3 بلین یوآن رہا جس میں گزشتہ سال کی نسبت 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور درآمدات کا حجم10404.8 بلین یوان رہا جس میں گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔


شیئر

Related stories