نام نہاد " کلین نیٹ ورک " سےچینی صنعتی و کاروباری اداروں پر ضرب لگانا نا قابل قبول ہے ، چینی وزارت خارجہ

2020-10-19 18:12:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس اکتوبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ایک سوال پوچھا کہ امریکہ نے نام نہاد " کلین نیٹ ورک " کے ذریعے چینی صنعتی و کاروباری اداروں پر ضرب لگائی ہے ، اور متعلقہ یورپین انڈسٹری ایسوسی ایشنز نے امریکہ کے اس اقدام کا بائیکاٹ کیا، اس حوالے سے چین کا کیا کہنا ہے ؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ وہ متعلقہ یورپین انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے جوابی عمل کی تعریف کرتے ہیں ۔ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا نام نہاد " کلین نیٹ ورک" امتیازی ، اختصاصی اور سیاسی نوعیت کا ہےاور یہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بیشتر ممالک اپنے آزادانہ طور پر فیصلہ کریں گے اور دوسرے ممالک کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے ایک شفاف ، منصفانہ ،وسیع اور غیر متعصبانہ 5G کاروباری ماحول مہیا کریں گے ۔


شیئر

Related stories