رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی معاشی شرِح نمو منفی سے مثبت ہو گئی ہے ، قومی شماریات بیورو

2020-10-19 18:26:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس اکتوبر کو چین کے قومی بیورو برائے شماریات نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی معاشی شرحِ نمو منفی سے مثبت ہو گئی ہے ۔ مقامی طلب موجودہ چینی معیشت کی بحالی کی مرکزی قوت ہے ۔ چینی معیشت کی بحالی چین کی ترقی نیز عالمی معیشت کی بحالی کے لیے مفید ہے ۔ بیورو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت چینی معیشت بحال ہو رہی ہے ۔ستمبر میں چین کی برآمدات میں آٹھ اعشاریہ سات فی صد جب کہ در آمدات میں گیارہ اعشاریہ چھ فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔ چین کی مقامی معیشت کی بحالی سے چین میں درآمدات کے طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔


شیئر

Related stories