چین نے امریکہ سے متعلق دو دستاویزات جاری کیں ، جن میں ماحولیاتی میدان میں امریکی کے داغدار چہرے کوبے نقاب کیا گیا ہے
انیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نے "امریکہ کی جانب سے ماحولیاتی نقصانات کا حقائق نامہ" اور "امریکہ کی جانب سے عالمی ماحولیاتی انتظام کو نقصان پہنچانے سے متعلق رپورٹ" شائع کی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ ان دونوں دستاویزات کے اجرا کا مقصد حقائق کے ذریعے ماحولیاتی میدان میں امریکہ کے بدنما کردار کو بے نقاب کرنا اور کچھ امریکیوں کی جانب سے اختیار کی جانے والی "چور مچائے شور"کی چال کو سامنے لانا ہے۔
چاؤ لی جیان نے مزید کہا کہ چند امریکی سیاستدانوں اور عہدیداروں نے چین کو بدنام کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ حال ہی میں ، انہوں نے ماحولیاتی میدان میں جان بوجھ کر چین پر بہتان بازی کی اور چین کو بدنام کیا ۔درحقیت امریکہ کی ماحولیاتی تحفظ کی پالیسی کا، تحفظ ماحول سے دور دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔ امریکی پالیسی تحفظ ماحول کے ساتھ ساتھ عالمی ماحولیاتی انتطام کی منصفانہ ، اہلیت اور تاثیر کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ماحولیاتی میدان میں ہونے والی غلطیاں بہت سارے شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلیاں ، حیاتیاتی تنوع ، خطرے سے دوچار جنگلی حیات ، سالڈ ویسٹ، کیمیائی مادے ، جنگلات ، اور آبی آلودگی وغیرہ شامل ہیں۔