بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرماِئی پیرا اولمپکس کی عالمی میڈیا کانفرنس کا آن لائن انعقاد
انیس تاریخ کو دو ہزار بائیس بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرماِئی پیرا اولمپکس کی عالمی میڈیا کانفرنس کا آن لائن انعقاد کیا گیا ۔ اس کانفرنس میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ، قومی اور علاقائی اولمپک کمیٹیوں ، بین الاقوامی انفرادی کھیلوں کی فیڈریشنوں اور عالمی میڈیا کے 400 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں بیجنگ کے وائس میئر ، بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین جانگ جیان دونگ نے کہا کہ بیجنگ سرمائی کمیٹی میڈیا کے آپریشنز کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کمیٹی دنیا کے مختلف میڈیا اداروں کےساتھ انٹرویوز کے انتظامات اور انسداد وبا سے متعلق اقدامات پر غور کرے گی اور ایک جامع ، مؤثر اور باسہولت میڈیا سروس فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی پریس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ عالمی میڈیا کانفرنس متعدد نیوز اداروں کے لئے موسم سرما کی اولمپکس میں اپنی کوریج کی بہتر منصوبہ بندی کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔