چینی وزیر خارجہ خلیج سے متعلق سلامتی کونسل کے آن لائن اجلاس میں شریک ہوں گے
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے انیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بیس اکتوبر کو خیلج خطے کی صورتحال سے متعلق ایک آن لائن وزارتی اجلاس کا انعقاد کرے گی، جس میں چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای شریک ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر میں سلامتی کونسل کے چئیرمین کی حیثیت سے روس نے خلیج خطے کی صورتحال پر وزارتی اجلاس کے انعقاد کی اپیل کی تھی۔ چین نےا س اپیل کی حمایت کی۔ چاؤلی جیان نے کہا کہ خلیجی خطے کو ہمیشہ سےعالمی برادری کی طرف سے بہت زیادہ توجہ ملی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل کے ممبران اور متعلقہ خطوں کے ممالک اس اجلاس کے موقع پر اتفاق رائے کے حصول کے لیے کوشش کریں گے۔ چین اس اجلاس میں فعال طور پر حصہ لے گا ، علاقائی ممالک کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے اور علاقائی امن ، استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشش کرے گا۔