غیر ملکی ماہرین کے لیے پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کےمعاشی اعدادوشمار قابلِ تعریف

2020-10-20 16:50:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی محکمہ اعدادوشمار کی جانب سے جاری کردہ ، رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کے معاشی اعدادوشمار متعدد ممالک کے ماہرین اورذرائع ابلاغ کے لیے قابلِ توجہ رہے ۔انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین کے معاشی اعدادوشمار میں نمایاں بہتری آرہی ہے اور چینی معیشت کی تیز تر بحالی عالمی معیشت کی بحالی کو آگے بڑھائے گی۔

بھارت کے گلوبل تھنک ٹینک کے مرکزِ مطالعہِ چین کے ڈائریکٹر پریسن شرما نے کہا کہ چین کے جی ڈی پی میں اضافہ بہت حوصلہ افزا ہے اور یہ واقعی نمایاں کامیابی ہے۔موجودہ صورتحال میں چینی معیشت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق دنیا کے بیشتر علاقے کووڈ-۱۹ کی وبا کے زیر اثر ہیں۔چین نے ایک بار پھر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وبا پر قابو پا لیا جائے تو معیشت تیزی سے بحال ہوسکتی ہے۔رواں سال چین پہلا ملک ہے ، جس کے معاشی اعدادوشمار پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

لندن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹریٹیجی کے تجزیہ کار ڈیوڈ رامیرز نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ چین عالمی برآمدات کو وسعت دے گا جو کہ عالمی معیشت کی بحالی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔چین عالمی سپلائی چین میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔


شیئر

Related stories