چین کھلے پن کے معیار کو جامع طور پر بلند کرے گا اور عالمی معیشت کی قوت میں مزید اضافہ کرے گا، چینی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بیس تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کے معیار کو جامع طور پر بلند کرے گا ، اور اندرونی گردش کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے اندرونی وبیرونی گردش کو باہمی طور پر فروغ دینے کے لئے "دوہری گردش" کے نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کو آگے بڑھائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کو ایک مزید وسیع منڈی اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا، اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے قوت محرکہ فراہم کرے گا۔
چاؤ لی جیان نے مزید کہا کہ عالمی بینک کی جانب سےجاری کردہ "کاروباری ماحول کی عالمی رپورٹ2020" کے مطابق ، چین کی عالمی کاروباری ماحول کی درجہ بندی بڑھ کر اکتیسویں نمبر پر آگئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں پیش گوئی کی تھی کہ چین دنیا کی واحد بڑی معیشت ہوگی جو رواں سال مثبت نمو برقرار رکھے گی ، یہ امر چین کی معاشی نمو پر بیرونی دنیا کے پختہ اعتماد کا عکاس ہے۔
چاؤ لی جیان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کی وبا کے پھیلاؤ اور عالمی معاشی بدحالی کے تناظر میں چین کی معاشی ترقی اور بھی قابل ستائش ہے ، اور وہ عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کررہی ہے۔