چین میں تیسرے مرحلے میں ساٹھ ہزار افراد پر ویکسین کی آزمائش

2020-10-21 15:34:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، تھیان باو گو نے 20 تاریخ کو ریاستی کونسل کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے طریقہ کار کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں اس وقت چار ویکسین تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں تقریباً 60000 افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ تاہم کسی بھی شخص میں اس حوالے سے سنگین منفی رد عمل کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تیسرے مرحلےکے کلینیکل آزمائشی نتائج کے محفوظ ہونے کی تصدیق عالمی سطح پر کی گئی ہے۔ تھیان باو گو نے بتایا کہ کسی بھی قسم کی ویکسین ، چاہے وہ کلینیکل ٹرائل کےمرحلے میں ہو یا مارکیٹنگ کے بعد بڑے پیمانے پر استعمال کے مرحلے میں ، اس کامنفی ردعمل ہوسکتا ہے۔ تھیان باو گو نےبتایاکہ فالو اپ مطالعات سے پتا چلا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی ساخت میں ہونے والے تغیرات کا ویکسین کی تیاری پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے۔


شیئر

Related stories