تیئیسویں بیجنگ۔ تائی بے سائنس اورٹیکنالوجی فورم کا افتتاح

2020-10-21 15:41:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیس اکتوبر کو " کراس اسٹریٹ انڈسٹریل چین کی تعمیر اور نئی ترقیاتی صورتحال کی تشکیل" کے عنوان پرتیئیسویں بیجنگ -تائی بے سائنس اور ٹیکنالوجی فورم کا دونوں شہروں میں ایک ساتھ افتتاح ہوا۔

افتتاحی تقریب میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور کے دفتر کے ڈائریکٹر اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ڈائریکٹر لیو جے ای نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا کے منفی اثرات اور معاشی عالمگیریت کے مقابلہ سمیت پیچیدہ عوامل کے باوجود چین کی وسیع مارکیٹ کے فوائد کا مظاہر ہ کیا گیا ہے۔ ہم اندرونی بڑی گردش کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے اندرونی وبیرونی گردش کو باہمی طور پر فروغ دینے کے لئے "دوہری گردش" کے نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کو آگے بڑھائیں گے، بھرپور طریقے سے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیں گے، جدت پر مبنی ترقیاتی حکمت عملیوں پر گہرائی سے عمل درآمد کریں گے، اور اعلیٰ سطح پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دیں گے۔ یہ پالیسیاں اور اقدامات تائیوان کے ہم وطنوں اور تائیوان کے تاجروں اور کاروباری اداروں کے لئے بہت سارے مواقع اور فوائد لائیں گے۔تائیوان کے ہم وطنوں اور تائیوان کے تاجروں اور کاروباری اداروں کی اکثریت ان موقع سے فائدہ اٹھارہی ہے ، ان رجحانات کی پیروی کررہی ہے اوران رجحانات سے فائدے اٹھاتے ہوئےوہ یقینی طور پر زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کریں گے۔

اس فورم میں کراس اسٹریٹ انڈسٹریل چینز ، نئے انفراسٹرکچر ، مالیاتی تعاون اور انسداد وبا کے نئے معمول کے تحت کاروباری اداروں کی ترقی سمیت دیگر شعبوں پر توجہ دی جارہی ہے۔


شیئر

Related stories