چین کی اقتصادی ترقی کا رجحان کیاہوگا؟
انیس اکتوبر کو چین کے قومی اعداد و شمار کے بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کے جی ڈی پی میں سال بہ سال 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جو سال کی پہلے ششماہی میں کمی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جی ڈی پی کو منفی سے مثبت میں لے جاتا ہے ۔
امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ میں چینی معیشت کے بارے میں براہ راست لفظ "حسد" کا استعمال کیا گیا ہے۔ بلومبرگ نے ایک تبصرے میں کہا ہے کہ چین کی معاشی واپسی کے بعد دنیا نے ایک راحت کا سانس لیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق دو ہزار بیس میں چین کے سوا تمام عالمی معیشتوں میں منفی رجحان برقرار رہے گا۔ چین کی معیشت کے انجنوں میں سے ایک کی حیثیت سے برآمدات میں اپریل کے بعد سے مسلسل چھ ماہ تک مثبت ترقی ہوئی ہے۔ ستمبر میں برآمدات میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا ، اور پوری تیسری سہ ماہی میں 10.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال چونکہ امریکہ نے تجارتی جنگ کو ہوا دی تھی ، اس لیے چین امریکہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار نہیں تھا۔ لیکن رواں سال اپریل سے ، چین ایک بار پھر امریکہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، آسیان ، یورپی یونین اور جاپان کو چین کی درآمدات اور برآمدات نے رواں سال ترقی کو برقرار رکھا ہے ۔