چینی معیشت کی تیز رفتار بحالی ، عالمی معیشت کو اعتماد فراہم کرتی ہے
انیس اکتوبر کو چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، چین کی پہلی سہ ماہیوں میں چین کے جی ڈی پی کی ترقی منفی سے مثبت ہو گئی ہے ۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کو نمایاں اہمیت دی ہے ۔
امریکی نیوز چینل سی این این نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب دنیا کے دیگرممالک وبائی اور معاشی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، چینی معیشت تیزی سے بحال ہو رہی ہے ۔ برطانیہ کے اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ چین کی تیسری سہ ماہی میں ،صںعتی پیدوار اور صارفین کے اعداد و شمار سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ان شعبوں نے چین کی معاشی بحالی کے لیے طاقتور قوت فراہم کی ہے ۔ وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے نصف میں وبا نے چینی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے تھے لیکن اب چینی معیشت کی مسلسل بحالی نے چینی معیشت کی طاقتور قوت کو ثابت کیا ہے ۔ اس وقت چینی معیشت کی بحالی کی رفتار دوسرے ممالک کے مقابلے میں تیز ہے ۔
عالمی ذرائع ابلاغ کا خیال ہے کہ انسداد وبا کے موثر اقدامات اور معاشی بحالی کے دائرہ کار کی وسعت نے تیسری سہ ماہی میں چینی معیشت کی بحالی میں موئثر ااور اہم کردار ادا کیا ہے ۔