چین ترقی پزیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا ، چینی وزارت خارجہ

2020-10-21 17:25:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاولی جیان نے اکیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین " کووڈ - ۱۹ ویکسین کی تیاری کے منصوبے " کی ہمیشہ حمایت کرتا آیا ہے ۔ یاد رہے کہ آٹھ اکتوبر کو چین ، عالمی اتحاد برائے ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کے مذکورہ معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اس منصوبے میں شامل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین اس منصوبے کی حمایت کرنے والی سب سے بڑِ ی معیشت ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ چین کی مذکورہ منصوبے میں شرکت سے کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کرنے ، کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے ، ویکسین کی پیداوار کو یقینی بنانے ، اور ترقی پزیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی اور کم قیمت پر اس کی دستیابی کو فروغ دینے کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو برقرار رکھنے اور عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کے طور پر ویکسین کو فروغ دینے کے عزم کو پورا کرنے کے لیے چین کا ایک اہم اقدام ہے۔


شیئر

Related stories