چینی رضا کار فوج کی شمالی کوریا کی امداد کے لیے امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں شرکت کی سترویں سالگرہ کے لیے یادگاری تمغوں کا اجرا
2020-10-22 11:32:30
رواں سال چینی رضا کار فوج کی شمالی کوریا کی امداد کے لیے امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں خدمات کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی، چین کی ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے ان عظیم رضا کاروں کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی تمغے جاری کئے گئے ہیں۔ان اعزازات کا مقصد امریکی جارحیت کے خلاف شمالی کوریا کی مدد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرناہے۔
امریکی جارحیت کے خلاف شمالی کوریا کی مدد انصاف کے حصول کی جنگ تھی۔ یہ چینی قوم کا عظیم اثاثہ ہے۔ یہ طاقتور دشمنوں کا مقابلہ کرنے ، عالمی امن کی حفاظت کرنے، اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لئے ایک برادری کی تعمیر کرنے کے چین کے عزم اور اعتماد کا ثبوت ہے۔