2020 فنانشل اسٹریٹ فورم کی سالانہ کانفرنس تبدیلیوں اور مستقبل پر مرکوز ہے

2020-10-22 19:06:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

2020 فنانشل اسٹریٹ فورم کی سالانہ کانفرنس اکیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کا موضوع ہے " عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں مالیاتی تعاون اور تبدیلی " ۔ کانفرنس کے شرکا کی رائے میں ، موجودہ وبائی صورتِ حال کے تناظر میں ، چین کی معاشی بحالی نے عالمی معاشی ترقی میں ایک نئی قوت پیدا کردی ہے۔ تمام ممالک کو تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔

پیپلز بینک آف چائنا کے سربراہ ای گانگ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی مانیٹری پالیسی کا ردِ عمل فوری اور موثر تھا اور کل رقم مناسب رہی ، جس سے اہم صنعتی و کاروباری اداروں میں ملازمت کو یقینی بنانے کے لیےسازگار مالی ماحول پیدا ہوا ہے ۔

مذکورہ فورم میں شریک بیرونی ماہرین اقتصادیات نے بھی وبا کی روک تھام کے لیے چین کے اقدامات کی تعریف کی ۔ نوبل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات مائیکل اسپینسر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایشیائی ممالک خاص طور پر چین نے وبا پر قابو پانے کے لیےسخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ان موثر اقدامات سے چینی معیشت کی تیز رفتاربحالی کو فروغ ملا ہے۔تاہم ، دنیا کے دوسرے ممالک جیسے کہ یورپ اور شمالی امریکہ نے ایسا نہیں کیا ہے۔ لہذا ، ان خطوں اور ممالک میں وبائی صورتحال اب بھی حوصلہ بخش نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے عالمی معیشت کی بحالی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔


شیئر

Related stories