صرف ترقی کے ذریعے خود کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، شی جن پھنگ
چینی رضاکار فوج کی امریکی جارحیت کے خلاف شمالی کوریا کی امداد کے لیے جنگ میں شرکت کی سترویں سالگرہ کے لیے یادگاری تقریب تیئیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ جو پیچھے رہ جاتے ہیں وہ کچلے جاتے ہیں،صرف ترقی کے ذریعے خود کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ چین کو اپنی معاشی اور معاشرتی ترقی کو آگے بڑھانا چاہئے اور اپنی مجموعی قومی طاقت کو مضبوط بنانا چاہیے۔ جس سے زیادہ اعلیٰ معیاری ، زیادہ موثر ، زیادہ منصفانہ ، پائیدار اور محفوظ تر ترقی کا حصول ہوگا۔ اور دنیا کو حیران کرنے والے زیادہ سے زیادہ معجزات رقم کئے جا سکیں گے۔
شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چاہے زمانہ کیسے ہی ترقی کیوں نہ کررہا ہو ، ہمیں تشدد کو روکنے اور طاقت کے خلاف مزاحمت کے قومی جذبے کو تقویت دینا ہوگی ، ہم خیال قومی طاقت کو یکجا کرنا ہوگا ، قومی روح کو قائم کرنا ہوگا، اور سالمیت اور جدت طرازی کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھنے کی قومی حکمت عملی کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔