عالمی امن و انصاف کا تحفظ کیا جائے،بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کی جائے،شی جن پھنگ
شی جن پھنگ نے تیئیس تاریخ کو کہا کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر کوشش کرتا رہے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ چین امن ،ترقی ،انصاف،مساوات،جمہوریت اور آزادی پر مبنی انسان کی مشترکہ اخلاقیت پر ثابت قدم رہے گا،جامع مشاورت،تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور پر ثابت قدم رہے گا ،امن ،کھلے پن،تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین کبھی تسلط یا توسیع کا متمنی نہیں ہوگا۔ چین بالادستی یا اقتدار کی سیاست کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔چین ہمیشہ دفاعی نوعیت کی پالیسی پر ثابت قدم رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ چین کے قومی اقتدار اعلیٰ،سلامتی،ترقیاتی مفادات یا انتشار سمیت کسی بھی جارحانہ کوشش کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔