چین اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت
بائیس اکتوبر کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بنگلہ دیش کی دعوت پر وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ۔
وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتالیسویں سالگرہ ہے ۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے قریبی روابط برقرار رکھے اور چین بنگلہ دیش اسٹریٹیجک تعاون کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا ہے ۔چین طے کردہ اتفاق رائے پرعمل درآمد کرنے پر تیار ہے اور باہمی کلیدی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی مزید حمایت کرے گا۔ دونوں ممالک تعاون کے اہم منصوبوں کو مزید فروغ دیں گے اور ایک ساتھ وبا پر قابو پاتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ پر گامزن رہیں گے ۔ وانگ ای نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد چین اور بنگلہ دیش کی دوستی مزید گہری ہوئی ہے ۔ چینی ویکسین کی کامیاب تیاری کے بعد چین، وبا کے خاتمے کے لیے بنگلہ دیش کی مدد کرے گا۔
اے کے عبدالمومن نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ کھڑا ہے ، بنگلہ دیش ایک چین کی پالیسی پر کاربند رہے گا اور چین کے جائز موقف کی ثابت قدمی سے حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ تعاون کے اہم منصوبوں کو مزید فروغ دینے پر تیار ہے ۔