پاکستان میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں شریک چینی شخصیات

2020-10-23 18:24:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

وبا پھوٹنے کے بعد چین اور پاکستان نے وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے ایک ساتھ مل کرکام کیا ۔سی پیک میں شریک چینی کمپنی گہ جو بائی گروپ کی پاکستانی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل شی یو اور ان کے چینی ساتھیوں نے پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کی ۔

فروری میں گہ جو بائی گروپ کی پاکستانی شاخ نے اس حوالے سے بھرپور کوششیں کیں اور چودہ فروری کو تقریبا 300،000 ماسک کی پہلی کھیپ کامیابی کے ساتھ پاکستان کو بھیج دی گئی ۔یہ چین کی پہلی کمپنی ہے جس نے پاکستان کو طبی سامان بھیجا ۔ علاوہ ازیں شی یو اور ان کی کمپنی نے عطیات کے لیے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بڑی تعداد میں رقوم بھی عطیہ کے طور پر دیں۔


شیئر

Related stories