عالمی ادارہ صحت کا کووڈ۔19کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں فوری اقدامات پر زور

2020-10-24 15:26:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت نے تیئیس تاریخ کو تمام ممالک پر زور دیا کہ کووڈ۔19کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں ۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اس وقت دنیا وبائی صورتحال کے اہم مرحلے میں ہے ،آئندہ چند ماہ انتہائی مشکل ہو سکتے ہیں جبکہ چند ممالک میں صورتحال خطرناک ہے ۔انہوں نے عالمی رہنماوں پر زور دیا کہ فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سےشرح اموات میں کمی ہو سکے ،صحت عامہ کی خدمات مزید متاثر نہ ہوں اور اسکولوں کو دوبارہ بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے چند ممالک میں بڑھتے کیسز کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں طبی اداروں کو شدید دباو کا سامنا ہے۔ٹیڈروس نے مزید کہا کہ ٹیسٹنگ کی بہتری ، مریضوں کی تشخیص اور آئیسولیشن سے لاک ڈاون جیسے اقدامات سے بچا جا سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق تیئیس تاریخ تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ پندرہ لاکھ سے زائد جبکہ اموات گیارہ لاکھ چونتیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔


شیئر

Related stories