سنکیانگ میں اقلیتی قومیتیں روزگار کے حصول میں خودمختاراور آزاد ، تحقیقی رپورٹ

2020-10-24 15:48:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر نے حال ہی میں سنکیانگ میں مختلف مقامات کے دوروں اور گہری تحقیق کے بعد"سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں کے روزگار سے متعلق تحقیقی رپورٹ" مرتب کی ہے جس کے مطابق سنکیانگ میں اقلیتی قومیتیں روزگار کے حصول میں خودمختار اور آزاد ہیں۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے تیئس تاریخ کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مذکورہ رپورٹ سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں کے روزگار سے متعلق حقائق واضح کرتی ہے۔ترجمان کے مطابق مذکورہ رپورٹ چند تھنک ٹینکس یا اسکالرز کے چین مخالف بے بنیاد ،جعلی اور بد نیتی پر مبنی قیاس آرائیوں کی تردید اور نام نہاد "جبری روزگار " کی مضبوط نفی ہے۔ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہو گی اور جھوٹ کی سختی سے مخالفت کرے گی۔

شیئر

Related stories