اقوام متحدہ کی جانب سے کثیرالجہتی کے فروغ میں چین کے کردار کی تحسین
اقوام متحدہ کے قیام کی 75 سالگرہ کے موقع پر جینیوا میں یو این آفس کی جنرل سیکرٹری تا تیانا والو وایا نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ کثیرالجہتی کے لیے چین کی حمایت ، کثیرالجہتی کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عالمی سروے میں شریک دس لاکھ سے زائد افراد میں سے ستاسی فیصد عوام نے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کی امید اور اقوام متحدہ کی حمایت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدت پر مبنی کثیرالجہتی اشتراکی ہونی چاہیئے۔ہر ملک کو، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا،طاقتور ہو یا کمزور، اپنی نمائندگی اور آواز بلند کرنے کا مساوی حق حاصل ہونا چاہیئے۔لہذا چین جیسی طاقتور معیشت کی کثیرالجہتی کی حمایت سے آئندہ نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔
کووڈ-۱۹سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے بارہا مختلف ممالک سے اتحاد کی اپیل کی ہے۔چین کی جانب سے حالیہ دنوں کووڈ-۱۹ ویکسین کے عملی منصوبے میں شمولیت سے متعلق تا تیانا نے کہا کہ اقوام متحدہ تمام ممالک کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔