چینی رضا کار فوج کی شمالی کوریا کی امداد کے لیے امریکی جارحیت کے خلاف جنگ سے متعلق دستاویزی فلموں اور کتب کا اجراء
2020-10-25 19:10:36
چینی رضا کار فوج کی شمالی کوریا کی امداد کے لیے امریکی جارحیت کے خلاف جنگ کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چار دستاویزی فلمیں اور کتب جاری کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب پچیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شونگ نے تقریب میں شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق ان دستاویزی فلموں اور کتب کا انگریزی، فرانسیسی ، ہسپانوی ، عربی اور روسی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ سلک روڈ ٹی وی سمیت 59 علاقوں اور ممالک کے 133رکن اداروں کے تعاون سے ان دستاویزی فلموں کو فروغ دیا جائے گا۔