سنکیانگ کے آلہ شان کھہ پورٹ سے بیالیس ملین سے زائد سرحد پار ای کامرس پارسلز کی ترسیل

2020-10-26 15:45:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال چھبیس اکتوبر تک سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے آلہ شان کھہ پورٹ سے چار کروڑ تیئیس لاکھ سے زائد سرحد پار ای کامرس پارسلز کی ترسیل کی گئی ہے جبکہ اشیاء کی مجموعی مالیت ایک ارب یوآن سے زائد ہے۔

آلہ شان کھہ پورٹ پر ریزرویشن یا بکنگ کے ذریعے کسٹم کلیئرنس نظام چوبیس گھنٹے فعال ہے۔"سرحد پار روڈ۔ ریلوے مشترکہ ٹرانسپورٹ نظام" کے تحت چائنیز مین لینڈ سے بھیجی جانے والی اشیاء پندرہ روز کے اندر یورپ تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔ اس وقت علی بابا،امیزون،ای بے سمیت اہم ای کامرس پلیٹ فارمز اس نظام کے ذریعے اشیاء کی ترسیل کرتے ہیں۔


شیئر

Related stories