یومیہ تین لاکھ نان کی تیاری ،خوشحال زندگی کا سفر

2020-10-26 16:23:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جب بھی آپ سنکیانگ آئیں تو کھانے میں نان ایک لازمی چیز ہے۔ لیکن سنکیانگ کی جیاشی کاؤنٹی کی نان کلچرل انڈسٹری پارک میں عام نان کے علاوہ تل والا نان ، دودھیا خستہ نان ، گلابی نان اور مصالحے دار نان سمیت متعدد قسم کے نان مل سکتے ہیں۔ صنعتی پارک کے سربراہ ما جون نے کہا: "ہمارے پاس 126 قسم کے نان دستیاب ہیں جبکہ تندوروں کی تعداد 402 ہے ، جن سے یومیہ تقریباً تین لاکھ نان تیار کیے جاتے ہیں۔ کاؤنٹی میں نان کی کھپت یومیہ دو لاکھ ہے جبکہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ اور شان سی میں 40،000 اورای کامرس کے ذریعے آن لائن 30،000 سے 50،000 نان فروخت کیے جاتے ہیں۔ "

نان کلچرل انڈسٹریل پارک ایک صنعتی پارک ہے۔ "نان انڈسٹری +پیشہ ورانہ تربیت + غربت کا خاتمہ اور روزگار + سیاحت کی ترقی " کے ترقیاتی ماڈل کے مطابق ، نان صنعت کے فروغ اور سیاحت کی ترقی سے روزگار کے مزید مواقعوں کو وسعت ملے گی ، اور لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔

یہاں کام کرنے والے ملازمین کو حکومت کی جانب سے تربیت کے لئے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے ، اور ملازمت کے بعد ان کی رہائش کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔ ما جون نے کہا: "صنعتی پارک میں 1،200 ملازمین میں سے 696 کا تعلق غریب گھرانوں سے تھا ۔اب یہ لوگ غربت سے نجات پا چکے ہیں اور اُن کی فی کس اجرت 3500 یوآن تک پہنچ چکی ہے۔" یہ امر قابل ذکر ہے کہ صنعتی پارک کے ملازمین کام کے مقررہ اوقات میں یومیہ 6-7 گھنٹے کام کرتے ہیں ، جس کے بعد اُن کے پاس کھیتوں میں کام کرنے کے لیے کافی وقت بچ جاتا ہے۔


شیئر

Related stories