سنکیانگ میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق تحقیقی رپورٹ جاری
سنکیانگ سے متعلق جاری ایک تازہ ترین تحقیقی رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران چینی حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت انسداد غربت اور روزگار کے فروغ میں نمایاں مدد ملی ہے ،تمام اقلیتوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے،عوامی خوشحالی کو فروغ ملا ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں بھی نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سنکیانگ میں صنعتی ترقی روزگار سے وابستہ مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو رہی ہے جس سے شہریوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔سنکیانگ کے نوجوان روزگار کے انتخاب میں آزاد ہیں اور اس حوالے سے مغربی ممالک کے نام نہاد "جبری مشقت" کے دعوے حقائق کے برعکس اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔سنکیانگ میں کارکنوں کے حقوق کو قانون کی روشنی میں پورا تحفظ حاصل ہے جبکہ اس ضمن میں خصوصی معاون پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کارکنوں کے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کیا جا سکے۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق چین کی انسداد غربت پالیسی سے سنکیانگ بھی بھرپور طور پر استفادہ کر رہا ہے جہاں روزگار کی ضمانت غربت کے خاتمے کی کلید ہے ۔چینی حکومت نے سنکیانگ میں تمام اقلیتی قومیتوں کے سماجی ،حیاتیاتی ،ثقافتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔اسی باعث سنکیانگ کے شہری آج ملک کی اقتصادی سماجی ترقی میں مساوی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔