چینی صدرشی جن پھنگ کا بولیویا کے نومنتخب صدر کے نام تہنیتی پیغام
چھبیس اکتوبر کو ،چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بولیویا کے نو منتخب صدر لیوس البرٹو آرسی کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور بولیویا اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ حالیہ برسوں میں ، چین - بولیویا تعلقات میں ترقی کا بہترین رجحان برقرار رہا ہے اور عملی تعاون سے ٹھوس ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ بالخصوص 2018 میں دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کے قیام کے بعد ، مختلف شعبوں میں قریبی تبادلوں اور تعاون کو تیزی سے فروغ ملا ہے جس سے دونوں فریقوں کے لیےٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ جناب شی نے کہا کہ وہ چین۔ بولیویا تعلقات کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں ، اور بولیویا کے ساتھ مل کر چین۔ بولیویا اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کے لئے مزید مفادات کے حصول پر آمادہ ہیں۔ چینی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر کی قیادت میں بولیویا قومی تعمیر و ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرے گا۔