بیس عرب ممالک کے سفارتکاروں کا دورہ سنکیانگ
2020-10-26 18:21:22
چین میں تعینات بیس عرب ممالک اور عرب لیگ کے سفارتکاروں نے انیس سے بائیس اکتوبر تک سنکیانگ کا دورہ کیا اور وہاں سماجی استحکام،قومی اتحاد،عوامی زندگی کی بہتری اور اقتصادی ترقی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔
سفارتکاروں نے سنکیانگ میں اقتصادی و سماجی ترقی اور انسانی حقوق کی ترقی کی بڑی پذیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف تجربات قابل تقلید ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اس حوالے سے کہا کہ چین عرب ممالک اور اسلامی ممالک سمیت مختلف ممالک کےد وستوں کے دورہ سنکیانگ کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ اپنی آنکھوں سے ایک حقیقی سنکیانگ دیکھ سکیں۔