عالمی برادری کو مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینا چاہیئے ، چین کی وزارت خارجہ

2020-10-27 18:38:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ستائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کے قیام کی پچہترویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کووڈ-۱۹ سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کرنی چاہیے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے یو این کے قیام سے متعلق اعلی سطحی اجلاسوں میں شرکت کے دوران کثیرالجہتی کے لیے چین کی حمایت،اقوام متحدہ کے وقار کے تحفظ،پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کا بھرپور اظہار کیا۔ مختلف ممالک کے رہنماؤں نے بھی کثیرالجہتی کے تحفظ،اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت،اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں کا مشترکہ مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


شیئر

Related stories