سنکیانگ کے شہر کاشغر میں تمام شہریوں کے نیو کلک ایسڈ ٹیسٹ کی تکمیل
2020-10-27 18:49:08
چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے حکومتی اہلکاروں نے کاشغر میں وبائی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔ کاشغر میں ہیلتھ کمیشن کے چیرمین لی لین یو نے کہا کہ کاشغر میں ایسے لوگوں کی تعداد سینتالیس لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو تھی، جن کے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی ضرورت تھی۔ ستائیس اکتوبرکو ان تمام افراد کا نیو کلک ایسڈ ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔شو فو کاونٹی میں رپورٹ شدہ 183 کیسوں کے علاوہ، باقی تمام لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج منفی ہیں۔